اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی حسینی گرگانی نے آج سپاہ پاسداران کی فضائیہ کی کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے سورہ نحل کی آیات (وَالَّذِينَ هَاجَرُواْ فِي اللّهِ مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُواْ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَلَأَجْرُ الآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُواْ يَعْلَمُونَ * الَّذِينَ صَبَرُواْ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (1) (نحل 41-42)) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں جو بھی وعدہ دیا ہے اسے سچا کرکے دکھایا ہے اور اس پر عمل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ظلم کا نشانہ بننے والے اور ظلم و جبر کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہونے والے انسان اس آیت میں اللہ تعالی کا منظور نظر ہیں اور اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ انہیں عظیم انعام عطا کیا جائے گا۔ اس مرجع تقلید نے کہا: جن لوگوں نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کا راستہ اپنایا ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ جاوید رہتے ہیں اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ اور شہداء کا نام کئی عشرے گذرنے کے بعد بھی ورد زبان ہے اور وہ زندہ جاوید ہوگئے ہیں۔ انھوں نے بحرین کی کی صورت حال اور ستم زدہ بحرینی عوام کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرین کے انقلاب کے 100 دن گذر چکے ہیں اور اس ملک کے عوام نے مظالم اور جبر و ستم کی مختلف اقسام برداشت کرلی ہیں۔ حوزہ علمیہ قم کے خارجِ فقہ و اصول کے اس بلندپایہ استاد نے کہا: بحرین کے عوام خالی ہاتھ، ظلم اور بر سر افتدار خاندانی نظام حکومت کے جبر و ستم کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں اور جو لوگ بحرین میں اتنا ظلم عظیم روا رکھ رہے ہیں اور عظیم المیوں کے اسباب فراہم کر رہے ہیں ان سے انسانیت کی بو تک نہیں آتی۔ آیت اللہ العظمی علوی حسینی گرگانی نے کہا: ہم نے تاریخ مین دیکھا ہے کہ کوفہ مین یزیدی گورنر ابن زیاد کے لشکر نے فرزندان رسول (ص) پر کیا کیا مظالم ڈھائے اور اپنے لئے ابدی عار و شرمندگی رقم کردی اور انھوں نے مسلمانوں کو بھی دوسرے ادیان کے پیروکاروں کے سامنے شرمندہ کردیا۔ انھوں نے کہا: اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم اسلامی جمہوریہ کے پرچم تلے اپنے دین اور انقلاب کا تحفظ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا: ظالمین پوری تاریخ میں انسانوں کے لئے عبرت کا سبب ہیں اور ہمیں بھی اپنے زمانے کی حکومتوں سے درس عبرت لے کر اپنے زمانے کی صحیح شناخت اور اپنے زمانے کے حالات کا صحیح ادراک کرنا چاہئے اور مکمل آگہی حاصل کرنی چاہئے۔ .............1- وه لوگ ظلم و ستم کا نشانہ بننے کے بعد خدا کی راہ میں ہجرت کرتے ہیں اس دنیا میں ہم انہیں اچھا مقام عنایت کریں گے اور اگر وہ جان لیں تو آخرت میں ان کو کہیں بڑا انعام دیا جائے گا * یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے صبر واستقامت سے کام لیا اور اپنے پرودگار پر توکل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
بحرین کے افسوسناک واقعات پر:
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت
- آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا پیغام تعزیت و مذمت